مائمن: بنگلہ دیش میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے شہر مائمن میں مستحق افراد کی بڑی تعداد زکواۃ، راشن اور کپڑوں کے حصول کیلئے جمع تھے، تاہم ناقص انتظامات اور چھینا جھپٹی کے باعث مجمعے میں بھگڈر مچنے سے بیس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چند کی حالت تشویشناک ہے۔