چٹاگانگ : بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
بنگال ٹائیگرز نے پہلے پاکستان کا کام تمام کیا پھر سابق ورلڈ چیمئین بھارت کو ٹھکانے لگایا اور اب دنیا کی بہترین ٹیم جنوبی افریقہ کے ارمان ٹھنڈے کردیئے، چٹاگانگ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پروٹیاز کو آؤٹ کلاس کردیا۔
پہلے بولنگ میں بنگلہ دیشی بولرز چھائے رہے اور پھر بیٹنگ میں میزبان بلے بازوں نے کمال کردیا۔
- Advertisement -
بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم چالیس اوورز میں صرف ایک سو ارسٹھ بناسکی، جواب میں بنگلہ دیش نے ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ مسلسل تین سیریز میں کامیابی نے بنگلہ دیش کو چیمپئینز ٹرافی میں پہنچادیا۔