کراچی: سندھ کے سابق وزیرِداخلہ ذوالفقار مرزا اپنے فارم ہاؤس پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں ایم کیوایم پر برس پڑے اور کہا کہ ایم کیوایم کی پٹائی مکافات عمل کا نتیجہ ہے۔
اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ذوالفقار مرزا نے ایم کیوایم کو آڑے ہاتھوں لیا ، ان کا کہنا تھا کہ بوری بند لاشوں کا کلچر ایم کیوایم نے پوری دنیا میں متعارف کرایا۔
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے صفایا کرنے اور دوسو سے زائد نوجوان کو مارنے کے بعد ایم کیوایم کی باری آئی۔
سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مکافات عمل کے تحت ایم کیوایم نے جو فصل بوئی آج وہ کاٹ رہی ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے بدین میں تھانے پردھاوا بول دیا تھا، مسلح ساتھیوں کےساتھ بازار بھی بند کرادیا۔ پولیس گرفتاری کےلئے چھاپےماررہی ہے،آٹھ ساتھیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔