شکر گڑھ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شکر گڑھ سیکٹر پر شدید زخمی ہونے والے دو رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصٓیلات کے مطابق شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے سیکٹرکمانڈر کی جانب سے فلیگ میٹنگ کی درخواست کی گئی تھی ۔
دونوں رینجرز اہلکار لانس نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک محمد صفدر ورکنگ باؤنڈری پر موجود تھے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا،جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
دونوں زخمی اہلکاروں کو شکر گڑھ سیکٹر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے باعث دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔