منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

جون ایلیا کی آج تراسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اردو شاعری کو ایک نئی جہت سے روشناس کرانے والے جون ایلیا کی آج تراسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ امروہہ میں چودہ دسمبر انیس سواکتیس کوجنم لینےوالے جون ایلیاکی زندگی کو معاشرے، روایات، معیارات اور عام ڈگرسےکھلی بغاوت سےعبارت کیاجاتاہے۔

یہی بغاوت جون ایلیا کی شاعری کو دیگر شاعروں سے ممتاز و منفرد بناتی ہے۔  فلسفیانہ شک و سوالات،خدا سےتکرار،معاشرےسے بغاوت ، خود سےناراض ہوجانا اورناراض رہنا،عشق و محبت میں ناکامی و یاس کے ساتھ ساتھ غصہ و بیزاری جیسے عناصر نے جون کو اردو شاعری میں ایسا ممتازمقام دیا جوکہ ان سے قبل چند ہی شعراء کے حصے میں آ یا ہے۔

جون نے پہلا شعر آٹھ برس کی عمر میں کہا نوے کی دہائی میں جون ایلیا کا پہلا مجموعہ کلام ’شاید‘منظرعام پرآیا۔ جون ایلیا آٹھ نومبر دو ہزاردو میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

- Advertisement -

 جون کے وصال کے بعد ان کی شائع ہونے والی تصانیف میں یعنی، گویا، لیکن اور گمان شعری مجموعے ہیں جب کہ ان کی معرکتہ العراء نثری تحریریں ’فرنود‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہیں۔

جون کے شعری مجموعے ’گمان‘ کو اکادمی ادبیات ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں