بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے اگلا دور کل ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسودے کے حوالے سے تحریک انصاف کے اعتراضات پر شق وار بات چیت ہوئی اور بہت سے معاملات پراتفاق رائے ہوچکا ہے تاہم تین شقوں پراتفاق رائے باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جس کے لیے بات چیت کا اگلا دور کل پھر ہوگا۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی ٹی آئی کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومتی مسودے کو اطمینان بخش نہیں پایا تھاہم پرامید تھے کہ آج کی مذاکراتی نشست نتیجہ خیز ثابت ہوگی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں تاہم جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ مذکرات کے لیے ٹائم فریم مختصر ہے۔ اس حوالے سے تاخیر برتی گئی تو معاہدہ ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا حکومت کو کم وقت میں زیادہ پیش رفت دکھا نی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں