پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

حکومت میں شامل ہونا ایم کیوایم کاآپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میں جانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔

آل پا کستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی ولیکا گراؤنڈ میں تیرہواں پیغا م امن کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگیا،ٹورنامنٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

- Advertisement -

 افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر موجود ہے ضرورت پڑنے پر سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم سینیٹ کی چار نشستیں جیت لے گی۔

کرکٹ کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل جاری ہے، جامعہ کراچی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کو بھی نہیں چھوڑا گیا اور تعصب برتا جارہا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں جن کھلاڑیوں کو ہونا چاہئے تھا وہ آج یہاں موجود ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور سالمیت زیادہ سے زیادہ علم کے حصول میں پنہاں ہے اور علم کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے ملک کو اس سے مستقل نجات دلائی جاسکتی ہے ۔

 اس موقع پر ممتاز کرکٹر فواد عالم کاکہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، میچ میں ایک ٹیم ہارتی ہے اور ایک ٹیم جیتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں کوالیفائے ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں