پشاور: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے صوبائی قیادت کےاجلاس میں کیاگیا،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کے انتخاب کےلئے مشترکہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں گی۔
بلدیاتی انتخابات کےلیے اپوزیشن جماعتوں اے این پی ،پیپلز پارٹی، اور جے یو آئی نے پہلے سے ہی اتحاد قائم کیا ہے،صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔