شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں پڑاؤ۔ ڈال دیا ہے . پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلندہے۔
پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔
کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر عزم ہیں دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔