site
stats
عالمی خبریں

دوہزارچودہ کے بعد10ہزارامریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے

کابل : دوہزار چودہ میں افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد بھی دس ہزارامریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے، معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے دوہزارچودہ میں غیرملکی فوجوں کے مکمل انخلاء کے بعد بھی دس ہزارامریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے، امریکی فوجی امن وامان کی بحالی میں افغان حکام کی مدد کریں گے اور تین لاکھ سے زائد افغان سیکورٹی اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے۔

افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے اقتدار کے آخری دنوں میں معاہدے پردستخط کرنے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکارہوگئے تھے۔

افغانستان میں اس وقت چوبیس ہزارامریکی فوجی موجود ہیں، پلان کے مطابق امریکا دو ہزار پندرہ تک آدھے سے زیادہ فوجی جبکہ دوہزارسترہ تک تمام فوجی افغانستان سے واپس بلالے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top