پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

رانامشہود کی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے اے آر وائی کے پروگرام کھراسچ میں دکھائی گئی رانا مشہودکی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں رانامشہود کی دکھائی گئی فوٹیج پر پنجاب حکومت فوراً حرکت میں آگئی اور تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر قائم کردیا گیا ہے ۔

کمیشن میں راجہ ظفرالحق،سینیٹررفیق رجوانہ اوربیگم ذکیہ شاہنوازشامل ہیں، تین رکنی کمیشن سات روزمیں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

گزشتہ روز مبشر لقمان کے پروگرام ’’کھراسچ‘‘میں رانامشہود کی ویڈیوٹیپ دکھائی گئی تھی، جس میں انھیں رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس پروگرام کی دوسری قسط میں شہباز شریف اور ارسلان افتخار کے تعلقات سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے کہ کس طرح حکومت کے دعوے کے برعکس حکمران سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار کے بیٹے ارسلان افتخار کو نواز رہے ہیں ۔

اہم ترین

مزید خبریں