جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں شہید کیپٹن فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن یحیی عبدالصمد کو پور ے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے عبداللہ شاہ ٹاؤن میں شہید یحیی عبدالصمد کی میت لائی گئی تو شہید کا آخری دیدار کرنے کے لئے ہر آنکھ منتظر تھی ، آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ ادا ہوئی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہوتے رہے اور اہل علاقہ بھی سوگوار نظر آئے۔اس موقع پر شہید کے بڑے بھائی نے بتایا کہ عبدالصمدچھٹیوں پر گھر آنے والا تھا۔

مگر طالبان سے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں یونٹ کی چھٹیاں منسوخ تھی جس کے باعث شہید گھر نہ آ سکا اور جب آیا تو اس طرح کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا۔ شہید عبدالصمد کی چھوٹے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی کچھ دنوں میں شادی بھی ہونے والی تھی،یقین نہیں آتا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں پورے فوج اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا گیا تو والدین کا حوصلہ بھی قابل دید تھا جو جوان بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کر رہے تھے۔نماز جنازہ میں شہید کی یونٹ کے اعلی فوجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
   

اہم ترین

مزید خبریں