جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

راولپنڈی : ماڈل ایان علی کی رہائی آج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایان علی کو ایک سو پچیس دن گزارنے کے بعد رہائی کے احکامات اڈیالہ جیل پہنچ گئے، آج رہائی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے ایان علی کے رہائی کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں. ، جس کے بعد کرنسی اسمگلنگ کیس میں  گرفتار ماڈل ایان علی کے وکلاء کی ٹیم ایان علی کی رہائی کا پروانہ لے کر اڈیالہ جیل  پہنچ گئی۔

عدالتی اہلکار  ملک شیر احمد نے ایان علی کی رہائی کا روبکار جیل انتظامیہ کے حوالے کیا اور جیل انتظامیہ سے ملاقات بھی کی۔

- Advertisement -

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایان علی کی رہائی کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی، دوسری جانب ماڈل گرل ایان علی کے بھائی علی ایان کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

گذشتہ روز سول جج نے سپر ماڈل ایان علی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کرنے سے انکار کر دیا، ایان کو ایک اور رات اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑی۔ سول جج کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور روبکار کے اجرا کےلیے ٹرائل کورٹ یا ڈیوٹی جج سے رجوع کیا جائے۔

 ایان علی کے وکلا کی ٹیم خرم لطیف کھوسہ کی سربراہی میں صبح ہی صبح بینکنگ کورٹ پہنچ گئی، وکلاء نے ڈیوٹی جج صابر سلطان کے روبرو ضمانتی مچلکے پیش کئے، ایان علی کی ضمانت دینے والے محمد نواز اور شوکت نواز کو بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ضمانتی مچلکوں کی منظوری کے بعد سول جج راول پنڈی محمد نعیم نےایان علی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کرنے سے انکار کر دیا، سول جج نے ایان علی کی قانونی ٹیم سے کہا کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ضمانت پر رہائی دینے کا کہا ہے، جمعرات کو ٹرائل کورٹ یا ان کے متبادل ڈیوٹی جج سے رابطہ کریں، قانون عوام اور خواص کےلیے برابر ہے، کسی کو بھی غیر ضروری رعایت نہیں دی جا سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں