پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

زمبابوے ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، زمبابوے اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے:  زمبابوے اخبار نے دعوی کیا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر شکوک کے بادل چھٹ گئے۔ زمبابوے کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق انیس مئی سے پاکستان کا دورہ کرے گی، زمبابوے کی حکومت نے گرین سگنل دے دیا جبکہ آفیشل اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے حکومتی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔ جس کے بعد پی سی بی نے یقین دلایا تھا کہ پاکستان آنے اور واپس جانے تک زمبابوے کی ٹیم مکمل سیکورٹی حصار میں رہے گی، سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

زمبابوے کی ٹیم چھ سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہوگی، افریقن ٹیم کا دورہ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے شائقین پرجوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں