پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر انٹر نیشنل ٹیموں کو بھی مدعو کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،اور با لآخرچھ سال بعد زمبابوے کر کٹ ٹیم پاکستان آ گئی ہے۔

سید خور شید احمد شاہ نے کہا کہ یہ سوچ تھی کہ پاکستان میں امن امان بہتر نہیں، ما شا اللہ امن و امان میں بہتری آئی ہے اور کر کٹ ٹیم پاکستان میں آج کھیل رہی ہے۔

امید ہے کہ دنیا کہ بڑی کر کٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور پی سی بی کو چاہئیے کہ ان کو دعوت دے اور وہ د ن دور نہیں جب انٹر نیشنل کر کٹ ٹیمیں پاکستان کے میدان پر کھیلیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کسی کو قتل کرے گی، ذوالفقار مرزا نے اپنی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے، انہیں  اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کر نی چاہیئے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی جو ڈیشل انکوائری کروانی چاہیئے جس کے بعد ایف آئی اے و دیگر اداروں پر بھی بات ہو گی کہ وہ کیوں بے خبر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں