کوئٹہ : سانحہ مستونگ کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے خلاف لیویز تھانہ کھڈ کوچہ میں درج کرلیا گیا ہے۔
لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پشین سے کراچی جانیوالی دو بسوں سے مسافروں کے اغواء اور بائیس مسافروں کو قتل جبکہ دو کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
مقدمہ نائب تحصیلدار کھڈکوچہ سبزل خان رند کی مدعیت میں لیویز تھانہ کھڈکوچہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
مقدمہ میں 7‘ 302‘ 324‘ 171‘363اور427 دفعات شامل ہیں جبکہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم کے سربراہ اور ترجمان سمیت 12افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی 2 مسافر کوچز کے 21 مسافروں کو شناخت کے بعد ہلاک جب کہ متعدد کو یرغمال بنالیا تھا۔