گلگت: ڈسٹرکٹ جیل سےچارقیدیوں نے فرارکی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوگیااوردوقیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہےکہ فرار ہونے والے قیدیوں پرسانحہ نانگا پربت میں ملوث ہونے کا الزام ہے، واضح رہے کہ بائیس جون دوہزارتیرہ کو بیس کیمپ پردس غیرملکی کوہ پیماؤں سمیت گیارہ افراد قتل کردیے گئےتھے۔
پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملہ پرتین اہلکار بھی معطل کر دیئے گئے ہیں، معطل اہلکاروں میں سپرنٹنڈنٹ جیل اوروارڈن بھی شامل ہیں۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے کیلیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، مدد کر نیوالے کوبیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم دلبر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ واقعہ رات دو بجکر پینتالیس منٹ پر ہوا تھا، دوملزمان حبیب الرحمان اورلیاقت فرار ہوگئے۔
قیدیوں کے فرارہوجانے کےبعدسیکیورٹی فورسز نےعلاقےمیں لے کر مفرور ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔