کراچی: سانحہ کراچی بس فائرنگ کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
سانحہ کراچی کا ماسٹر مائنڈ سائیں کون ہے کہاں ہے اور کس کے لئے کام کرتا ہے، پکڑے گئےدہشتگردوں کی معلومات پر سیکیورٹی اداروں کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہے،
گرفتارملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سائیں نامی شخص انہیں حیدرآباد سے ہدایات دیتا تھا اور ملزمان بھی کراچی میں دہشتگردی کرنے کے بعد حیدرآباد میں روپوش ہوجاتے تھے۔
سانحہ کراچی میں صرف مرد دہشتگردشامل نہیں حراست میں لئے گئے، ملزمان کے انکشافات کے بعد پچیس رکنی گروہ کی خاتون رکن بھی پکڑی گئی۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں مکان پر چھاپہ مار کر خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون بس فائرنگ کیس میں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والی خاتون کے صفورا واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، جس پر کارروائی کی گئی۔
خاتون کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سائیں کی گرفتاری کے بعد ہی خطرناک نیٹ ورک توڑا جاسکے گا۔