سبی : چاکر روڈ پر زوردار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے میں چاکر روڈ پر موٹرسائیکل بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔
مذکورہ دھماکہ روڈ کے کنارے ایک موچی کی دکان کے پاس کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
زخمیوں کو سہون اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں دو کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔