کراچی : بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں اداکار فواد خان سے سُنا ہے۔
فلم ایک ویلن کے اسٹار سدھارت ملہوترا بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم ’برادر‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جبکہ ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔