ٹوکیو: سابق عالمی نمبر ایک سربیا کی اینا ایوانووچ نے ڈنمارک کی کیرولین وازنیاکی کو شکست دے کر پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹوکیو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایوانووچ نے وازنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔
سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔۔ ٹائی بریک پر ایوانووچ نے وازنیاکی کو سات چھ سے شکست دیتے ہوئے سال کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
اس کامیابی کے بعد ایوانووچ سنگاپور میں ہونے والے سیزن کے اختتامی ایونٹ میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔