جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

اشتہار

حیرت انگیز

شدید سردی میں مختلف شہروں میں گیس کےکم پریشراورلوڈشیڈنگ سےگھریوصارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک جانب تو ملک میں شدیدسردی کی لہرجاری ہے تو دوسری جانب ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کے بعد مختلف شہروں میں گیس نایاب ہو کر رہ گئی۔

کہیں گیس پریشر میں کمی کہیں گھنٹوں کی بندش نے شہریوں کاجینامحال کردیا۔ فیصل آباد ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، گھروں میں گیس نہ آنے کےباعث شہری باہر ہوٹلوں سے مہنگا کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں خون جما دینے والی سردی میں گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ۔

- Advertisement -

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے سے نجات دلائی جائے تاکہ شدید سرد موسم میں ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں