اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن پر دس ہزار ریال کاجرمانہ عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی سعودی عرب جانیوالی پروازوں کا شیڈول شد یدبدنظمی کا شکارجدہ سے لاہور جانیوالی پرواز اٹھارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر سعودی ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن پر دس ہزار ریال کاجرمانہ عائد کردیا۔

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کی ادائیگی چوبیس گھنٹے کے اندر کی جائے بصورت دیگر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے760طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے اٹھارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔

ایئرپورٹ پر مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانیوالی پروازپی کے741بھی سترہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے بوئنگ 777طیارے میں خرابی کی وجہ سے پروازاسلام آباد سے روانہ نہیں ہوسکی تھی مسافروں کو کئی گھنٹے سخت سردی میں ایئرپورٹ پر رہنے کے بعد مسافروں کے احتجاج پر ہوٹل منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے انجینئرنگ کی جانب سے طیارے کے مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہ ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں