ریاض: سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سڑک پر پھرتے آوارہ اونٹ سے گاڑی ٹکراجانے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
سعودی خبر رساں ادارے نے ہلالِ احمر کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جنوب مغربی علاقے جازان میں پیش آیا۔
حادثے میں گاڑی میں سوار والدین اور ان کی دونوں بچیاں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ بدنصیب خاندان کے تین بچے اس میں شدید زخمی ہوئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرا ہوا اونٹ سڑک کے عین درمیان میں خون میں ڈوبا پڑا ہے اور اس کے ارد گرد پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔
اونٹ کے مالک کی سزا تجویز کرنے کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کرلیا گیاہے۔