اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی ممتاز بھٹو سے ملاقات کیلئےلاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود قریشی ممتاز بھٹو کو عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور انکو تحریکِ انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سندھ کے دورے کےدوران لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف اب سندھ میں بھر پور طریقے سے داخل ہوگئی ہے اور عوامی دباؤ کی وجہ سے سندھ کا وڈیرہ بھی تحریکِ انصاف میں آنا شروع کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کے متعدد وڈیرے اور سیاستدان تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں اور شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نےعوامی سیاست کی تو پنجاب سے مکمل حمایت ملی اورعوامی سیاست کے باعث پنجاب میں پیپلز پارٹی کی جگہ لے لی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پی ٹی آئی کا پیغام لے کر جاؤں گا، میرے خیال میں سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں