کراچی : حکومت سندھ نے وزراء کی اکھاڑپچھاڑ کردی۔ نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ بیورو کریسی میں بھی ردو بدل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھے میں بیوروکریسی کےساتھ ساتھ وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ بھی ہو گئی، سینیئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے تعلیم کا عہدہ واپس لے لیا گیا اب یہ عہدہ سندھ کے تجربہ کار وزیر میر ہزار خان بجارانی سنبھالیں گے۔
شرجیل میمن کے ہاتھ سے اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا اور اب یہ قلمدان نثار کھوڑو کو دیا گیا ہے جس کے ساتھ ان کو آبپاشی کا محکمہ بھی سنبھالنا ہوگا ۔
شرجیل میمن محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ بھال اور تعمیرات کا شعبہ سنبھالیں گے، مکیش کمار چاؤلہ کو عوامی صحت اور دیہی ترقی کا قلمدان ملا ہے۔
سندھ کابینہ کو ایک نیا چہرہ ملا ہے، ناصرشاہ کو محکمہ بلدیات عطا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔
شیعب احمد صدیقی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی کااضافی چارج لے کرمحمدوسیم کو ملے گا اور جبکہ اعجازمیمن کوورکس اینڈسروسزکاسیکریٹری مقررکیاجارہاہے۔
سیدممتازشاہ کوچیئرمین اینٹی کرپشن لگایا دیا گیا ہے ،۔نئے عہدیداروں کی حلف برداری گورنرہاؤس میں ہونےکاامکان ہے۔