کراچی :صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ کسی بھی آبپاشی عملداروں کو جرات نہیں ہے کہ وہ بند کوتوڑ سکیں۔ سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور اولڈ توری بند کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کر دئیے، بند کا کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی صلاح کار نے ٹوری بند کے حوالے سے جوڈیشل رپورٹ نہیں پڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوری بند ٹوٹنے کے انکشاف کررہا ہے ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پچاس ارب روپے کی کرپشن کی بات کی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس سے آسانی سے پانی گزر رہا ہے۔
صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نے کہا کہ شینک بندمضبوط ہے جس پر پاک آرمی کے جوان کام کر رہے ہیں ۔