بیسل:سوئٹزرلینڈکے اسٹینلاس واورینکا پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کا آغاز واورینکا کے لئے مایوس کن رہا۔
قازقستان کے میخائل کوکشکن نے واورینکا کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سوئس کھلاڑی روایتی کھیل پیش نہ کرسکے۔
واورینکا نے میچ میں تئیس ان فورس ایررز کئے جس کا حریف کھلاڑی نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور میچ چھ چار، چھ سات اور چھ تین سے اپنے نام کرلیا۔