اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری جہانگیر ترین خود ہی اپنی جماعت کےفیصلےپر عمل نہ کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کےگروپ کی کمپنیوں نے پیر کو معمول کے مطابق اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا۔۔ایف بی آر کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس،کسٹم ڈیوٹی،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرایاگیا ہے۔
یاد رہےکہ عمران خان نےایک روز قبل ہی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےسول نافرمانی کی مہم شروع کرنےکا اعلان کرکےعوام سے ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز نہ دینے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج سےخود بھی بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا نہیں کروں گا ۔