پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 19دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں انیس دہشتگرد مارے گئے جبکہ سات اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے، شمالی وزیرِستان میں دشمنوں کے خلاف کارروائی میں مزید سات جوانوں نے ارضِ وطن کیلئے جان نچھاور کی، سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب تازہ کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ کمانڈروں سمیت 19شدت پسند مارے گئے جبکہ ایک خود کش حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑا دینے سے سات اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات  گئے شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے میں کارروائی کی ، اس موقع پر فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پانچ کمانڈروں سمیت 19 دہشت گرد مارے گئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جب بقیہ بچ جانے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے محاصرہ کرلیا تو ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں