افغانستان : طالبان نے جلال الدین حقانی کی موت کی تردید کردی، طالبان کا کہنا ہے کہ جلال الدین حقانی خیریت سے ہیں۔
طالبان کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں جلال الدین حقانی کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا گیا ہے، طالبان کے مطابق جلال الدین حقانی کچھ عرصہ قبل بیمار تھے لیکن اب مکمل طور پر صحتمند اورخیریت سے ہیں۔
واضح رہے کہ جلال الدین حقانی امریکا کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
حقانی گروپ امریکہ اور نیٹو افواج پر حملے میں بھی ملوّث رہا ہے، نوے کی دہائی میں جلال الدین حقانی افغانستان کے صوبے پکتیا کے سب سے بڑی جنگی کمانڈر مانے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حقانی گروپ کے بانی جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبریں سامنے آئی تھی کہ جلال الدین حقانی پچھلے برس انتقال کرگئے تھے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے نئے امیر کا باضابطہ اعلان بھی اپنی ویب سائٹ کے ذریعے کیا، ملا اختر منصور کو تحریک کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، افغانستان کےصوبے قندھار میں رہنے والے پچاس سالہ ملا منصورکا تعلق اسحاق زئی قبیلے سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے نئے امیر دھیمےمزاج کے مالک اور مذاکرات کے حامی ہیں۔