کراچی : الطاف حسین کہتےہیں کئی بر س سے کہہ رہا تھا طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی رحمان ملک کہتے ہیں طالبان ظالمان ہیں ان کو کسی صورت معاف اور برداشت نہیں کیا جاسکتا،
تفصلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے جس طرح الطاف حسین کا مؤقف پیش کیاا س پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ایک ایک دہشت گرد کو ختم نہیں کیا جاتا چین سے نہیں بیٹھنا ہوگا،۔تمام جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک اور قوم کیلئے خوش آئند ہے۔
الطاف حسین نے ر حمان ملک کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ برسوں سے کہتا رہا کہ طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔