اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی زندگی پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جائے گی۔
یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا دنیا کی کئی یونیورسٹیز میں ڈاکٹر طاہر القادری پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھے جارہے ہیں۔