اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

عدالتی فیصلوں کے باعث بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیارہیں،لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عدالتیں واضح فیصلے نہیں کرتیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاترہے، عدالت نے تین صوبوں کے لیے حلقہ بندیوں کا قانون تبدیل کرانے کا حکم دیا، ماورائے آئین احکامات نہیں دئیے جاسکتے۔

ایک صوبے کے لیے قانون الگ باقی کے لیے باقی تین کے لئے الگ؟شرجیل میمن نے کہا کہ آئین کے مطابق حلقہ بندیوں کا اختیارصوبائی حکومتوں کو ہے،لیکن عدالتوں کے مبہم فیصلے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی نے شیشہ کے استعمال کومضرقراردیتے ہوئے پابندی کا بل منظورکیا،جب کراچی میں ایک رفاہی پلاٹ پرشیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کی گئی توپتہ چلا کہ انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے، لگتا ہے اس وقت سب سے آسان کام عدالتوں سے حکم امتناعی لینا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں