اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرہ سے ڈی جی نادرہ مظفر علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے این اے ایک سو بائیس میں ووٹروں کےانگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کی نگرانی کرنے والے والے نادرا کےڈائرکٹر جنرل ڈیٹا مظفرعلی پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مظفر علی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا دباؤ ہے، انہیں تبدیل کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کے حلقے کی انگھوٹوں کی تصدیق مظفر علی سے نہ کروائی جائے، ایاز صادق کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق غیر جانب دار افسر مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ مظفر علی ڈیٹا بیس کے انچارج ہیں۔