کراچی: معروف مبلغ جنید جمشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیارنہیں کی لیکن عمران خان کےایجنڈے کی حمایت کرتا ہوں اورملک میں کرپٹ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھی پاکستان میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں اورانہوں نےایک ویڈیو کلپ بھی دیکھی ہے، جس میں وزیرِاعلی پنجاب نے اس حقیقت کو قبول کیا ہےکہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور بہتری کی کافی گنجائش ہے۔
جنید جمشید نے یہ بتایا کہ وہ کئی علماء سے رابطے میں ہیں اور ملک میں تبدیلی لانے کے لئےضرور کچھ کریں گے۔
خواجہ آصف کی تنقید کا جواب جنید جمشید نے یہ کہہ کردیا ہےکہ جس نے بھی ان پر تنقید کی انہوں نے اسے معاف کیا۔