جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فلار ملز ایسوسی ایشن کا پندرہ دسمبر سے ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اضافی گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ پندرہ دسمبر سے ہڑتال کر دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین فلار ملز ایسوسی ایشن محمد نعیم بٹ نے کہا کہ ملک میں چھیالیس لاکھ ٹن فاضل گندم موجود ہیں، حکومت نے گندم بر آمد کرنے کی اجازت نہ دی تو لاکھوں ٹن گندم ضائع ہونے کے ساتھ اربوں روپے بینکوں کے سود کی مد میں حکومت کو نقصان ہو گا۔

سابق چئیرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ رواں سال حکومت نے بارہ لاکھ ٹن گندم بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی۔لیکن رکاوٹون کی وجہ سے صرف دو لاکھ ٹن گندم ہی برآمد کی جا سکی تھی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کے نرخ بین الالقوامی مارکیٹ کے برابر کیے جائیں۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو افغانستان، یورپ اور مڈل ایسٹ کی مارکیٹوں پر بھارت اور روی ریاستوں کا قبضہ ہو جائے گا جس سے حکومت کو کروڑوں ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت نے زمینی اور سمندری راستے سے گندم آٹا،میدہ اور سوجی ریبیٹ کے تحت بر آمد کرنے کی اجازت نہیں دی تو پندرہ دسمبر سے ملک بھر میں ہڑتال کردیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں