جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

فیس بک کے بانی مارک زوكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زوكربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں، فیس بک کے چیف ایگزیکٹو نے حسب توقع اپنی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے ہی یہ اہم اطلاع دی ہے، انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پریسیلا اور میرے پاس بہت دلچسپ خبر ہے، ہم ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں۔

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پارسیلا چین کا یہ پہلا بچہ ہے۔

زوكربرگ نے لکھا کہ اس سے پہلے ان کی بیوی کا تین بار اسقاط حمل ہو چکا ہے لیکن اس بار خطرہ کم ہے۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ عام طور پر لوگ حمل ضائع ہونے کے بارے میں دوسروں کو بتانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ الٹا آپ میں ہی نقائص تلاش کرتے ہیں اور اسی لئے تنہا ہی اس درد کو سہنا پڑتا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ وہ اپنے تجربے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس قسم کی صورت حال سے گزرنے والے افراد کی مدد کر سکیں، زوکر برگ نے اپنی پوسٹ میں بچے کی پیدائش کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

زکربرگ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ تیرہ برس کی عمر سے قبل فیس بک استعمال کریں تاہم اکتیس سالہ زکربرگ کی جانب سے حمل ضائع ہونے کے معاملے کو زیرِ بحث لانا یقینی طور پر حیران کن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں