جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں منعقدہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔

دونوں جانب سے نعرے بازی کا زبردست مظاہرہ ہو ا، فیصل آباد کاگھنٹہ گھرچوک مچھلی بازار بن گیا ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مذاکرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

بس پھر کیا تھا؟ تحریک انصاف کےکارکن گو نواز گو کے نعرے لگانے لگے، جس کے جواب میں نون لیگ کے کارکنوں نے بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر عمران خان کے خلاف رو عمران رو کے نعرے لگائے ۔

- Advertisement -

کشیدگی بڑھی تو انتظامیہ نے پولیس بلالی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شہزاد کارکنوں کو نعروں کا مقابلہ کرتے چھوڑ کر چلے گئے ۔

پولیس کی آمد پر بھی نعرے بازی کا مقابلہ نہ رکا بلکہ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں