فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر فیصل آباد میں صبح سے ہی ماحول گرم ہے اورشہر بھر میں احتجاج جاری ہے۔ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں صبح کا آغاز ہوا تو احتجاجی سلسلہ شروع ہو گیا، پی ٹی آئی کے کارکنان باہر نکلے تو ان پر انکشاف ہوا کہ ان کے پارٹی پوسٹر پھاڑ دییئے گئے ہیں۔
اس کے بعد مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی کی صورت حال پیدا ہو گئی، جس پر پولیس اور دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے تصادم کی صورت حال پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ہے۔
اے آر وائی کے نمائندے کے مطابق فصیل آباد شہر کے حالات بہت زیادہ کشیدہ صورت حال اختیار کر تے جارہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پولیس والوں کے لئے روکنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔