لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔
شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔
واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔
- Advertisement -
شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔