لاہور: ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو کارگو سامان کے بغیر روانہ کردیا گیا ہے۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ کی بر آمدگی نے سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کا پول کھول دیا ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کارگو سیکشن سے خود کش جیکٹ ملی ہے، جس میں بال بیئر نگ بھی تھے، خودکش جیکٹ کارگو سامان میں لندن کیلئے بک کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بکنگ سیالکوٹ سے کرائی گئی، خودکش جیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی عملہ حرکت میں آگیا جبکہ بی ڈی ایس بھی سامان کی چیکنگ میں لگ گیا۔
لاہور سے لندن جانیوالی پرواز پی کےسات پانچ سات کے تمام کارگو کا سامان سیکیورٹی کے باعث روک دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز دس بجکرپینتیس منٹ پر لندن کیلئے روانہ کردی گئی تھی۔