اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

لاہور میں پرویز رشید کا گو نواز گو کے نعروں سے استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید لاہور پہنچے تو ان کا وہاں پر گو نواز گو کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چند لوگوں کو جمع کرکے مخالفین کیخلاف نعرے لگانے والے یاد رکھیں ان کیخلاف بھی ایسا ہوسکتا ہے، اس طرح کا وقت عمران خان پر بھی آسکتا ہے،وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوری آزادی میں رکاوٹ نہیں ڈالےگی،مخالفانہ نعرے کے کلچر کو فروغ نہیں دیناچاہتے،جلسہ کرناہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہم مخالفانہ نعرے کے کلچر کو فروغ نہیں دیناچاہتے،پی ٹی آئی کےجلسےمیں بھی مخالفانہ نعرےلگ سکتےہیں، ہم اپنے کارکنان کو منفی سیاست کی تربیت نہیں دیتے، تشددکےذریعے تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے، ہم کسی کے جلسے کو خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں، لاہور ہمارا گڑھ ہے، ان سے زیادہ لوگ جمع کرسکتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور صرف میرا گھر ہے، ملک کسی ایک جماعت کا نہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستانی عوام نے 5 سال کیلئے حکومت کو منتخب کیا، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، ن لیگ کو ڈیڑھ کروڑ جبکہ پی ٹی آئی کو 75 لاکھ ووٹ ملے۔

اہم ترین

مزید خبریں