لاہور واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کو اعتماد میں لے لیا، سیریز کاتیسرا اور آخری میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پاک زمبابوے دوسرے ون ڈے کے دوران ٹرانسفارمر پھٹنے سے مہمان ٹیم کے خدشات دور کرلیے گئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور واقعے پر مہمان ٹیم کو بریفنگ دی، جس میں زمبابوے ٹیم کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہائی کراکے اعتماد میں لیا گیا۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ واقعے کے باوجود زمبابوے ٹیم کا دورہ جاری رہے گا۔ پی سی بی نے تخریب کاری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاکہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمرپھٹنے سے ہوا۔
مہمان ٹیم کو دی گئی بریفنگ کے بعد ترجمان زمبابوے بورڈ لوومور بانڈانےبتایا کہ پولیس حکام نے سکیورٹی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، ٹیم شیڈول کے مطابق آخری میچ کھیلے گی۔