لندن : ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کا پریمیئر لندن میں ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔
لندن میں نئی سپر ہیرو فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کا پریمیئر ہوا، جس میں فلم کے اداکاروں کرس پریٹ ون ڈیزل اور زوئے سالڈانا نے بھی شرکت کی، اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اداکاروں نے شائقین کے ساتھ فوٹو کھنچوائے اور انہیں آٹو گراف بھی دیئے، استار وارز کے اداکار لیوک نے پریمیئر میں خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کو بہترین فلم قرار دیا۔