The news is by your side.

Advertisement

مئی کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصداضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے گیارھویں ماہ ( مئی 2015ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 08 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، زندہ مرغی ،چینی ، گڑ،دال ماش، چنے کی دال ، مونگ کی دال، آلو،آٹا، خوردنی تیل، سرخ مرچ ، ایل پی جی ،مسور کی دال ،لہسن ،پیاز، مٹن، بیف اور کیلے سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انڈے، مسٹرڈ آئل ، گندم اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،چائے ،ملک پاؤڈ، دھی ، تازہ دودھ، باسمتی چاول ، اری چاول ، نمک ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.35، 1.38 1.38 اور 1.31 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں