پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مصباح الحق نے ورلڈ کپ تک قیادت کارکردگی سے مشروط کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ تک قیادت کارکردگی سے مشروط کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر کچھ نہ کرسکا تو ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اگلے پانچ ٹیسٹ میں فارم بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ ان کیلئے پاکستان اور ٹیم کپتانی سے بڑھ کر ہے۔

مصباح کا کہنا تھا کہ وہ فارم میں واپس آئے تو ون ڈے ضرور کھیلیں گے، فارم بحال نہ ہوئی تو ٹیم کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے۔ مصباح نے کہا کہ اگر وہ رنز نہ بناسکے تو ورلڈ کپ سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کا افسوس ہے، تیسرا ون ڈے نہ کھیلنا ذاتی فیصلہ تھا، مینجمنٹ اور آفریدی کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ہمیشہ کپتانی کے معاملے پر اعتماد دیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں