جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر جج کا اظہارِبرہمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالتی ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر ادائیگیوں کا شیڈول پیش نہ کیا گیا تو سیکرٹری خزانہ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران  عدالتی ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر جسٹس سید منصور علی شاہ نے برہمی کا اظہار کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا گیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، اس لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیا سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے یا نہیں،

اگر نہیں کیا تو ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 12 جنوری کو جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی کا شیڈول پیش کیا جائے ورنہ سیکرٹری خزانہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں