اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد مون سون کا موسم ختم ہوگیا اور ایک بار پھر بیشتر میدانی علاقوں کوگرمی کی شدت نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔
تاہم آج شام اسلام آباد ،راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔