پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے، فلڈ کنٹرول نے نالہ لئی کے لیے پری الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر چھ اعشاریہ سترہ اور گوالمنڈی کے مقام پر دس اعشاریہ اکتالیس فیصد پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ،تاہم سرگودھا، لاہور،گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، ہزارہ، کشمیر، قلات ،ژوب اور گلگت میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تریسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اہم ترین

مزید خبریں